New filters on the Home Feed, take a look!
view details

This post has been de-listed

It is no longer included in search results and normal feeds (front page, hot posts, subreddit posts, etc). It remains visible only via the author's post history.

1
عید کداں ۔ " وصالِ یار "
Post Body

کوٹ مٹھن شریف میں ایک مجذوب تھا جو ہر آتے جاتے سے ایک ہی سوال پوچھتا رہتا کہ

" عید کداں " ( عید کب ہو گی )

کچھ لوگ اس مجذوب کی بات اَن سُنی کر دیتے اور کچھ سُن کر مذاق اُڑاتے گُزر جاتے

ایک دن حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ اس جگہ سے گزرنے تو اُس مجذوب نے اپنا وہی سوال دہرایا

عید کداں ( عید کب ھو گی )

آپ صاحبِ حال بزرگ تھے اُس کا سوال سُن کر مسکرائے اور کہا

یار ملے جداں ( جب محبوب ملے وھی دن عید کا دن ھو گا )

یہ الفاظ سُنتے ھی مجذوب کی آنکھُوں سے مُوتیُوں کی طرح آنسُوں جاری ھو گے وہ مزید ترستی آنکھوں سے گُویا ھوا سرکار

" یار ملے کداں "( محبوب کس طرح ملے گا )

خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا

"میں مرِے جداں " ( جب" میں " مرے گئ)

بس یہ فرمانا تھا کہ مجذوب نے کپکپاتے اور تھرتھراتے ھوۓ عرض کیا حضور

" میں مرےِ کداں " ( میں کب مرے گئ )

سرکار رحمتہ اللہ علیہ مسکراۓ اُسے پیار سے تھپکی دیتے یہ کہتے چل دیے

"یار تکے جداں " ( جب محبوب دیکھے گا)

واصف علی واصف صاحب فرماتے ہیں

" عاشق کی عید محبوب کا دیدار ہے اور یہ دیدار اُسے دُنیا میں دو مرتبہ ملتا ہے پہلی بار جب اُس کی " میں " مرتی ہے اور دوسری بار جب وہ خود مرتا   ہے "

Author
Account Strength
100%
Account Age
3 years
Verified Email
Yes
Verified Flair
Yes
Total Karma
1,383
Link Karma
72
Comment Karma
1,174
Profile updated: 2 days ago
Posts updated: 1 year ago

Subreddit

Post Details

We try to extract some basic information from the post title. This is not always successful or accurate, please use your best judgement and compare these values to the post title and body for confirmation.
Posted
1 year ago